کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر گدھوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے مختلف علاقوں سے 40 گدھوں نے حصہ لیا۔
ریس نیٹی جیٹی پل سے شروع ہو کر کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔
مجید بلوچ کے گدھے کوئل نے پہلی، پتل بخش کے چیمہ والا نے دوسری اور شاہجہان بلوچ کے لال بادشاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریب میں کمشنر کراچی حسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی آزاد خان اور ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ بھی موجود تھے۔



