Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اداکار سہیل سمیر پہلی بار اپنی طلاق کے حوالے سے بول پڑے

Share It:

[ad_1]


کراچی:

اداکار سہیل سمیر پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ صوفیہ احمد سے طلاق کے بارے میں بول پڑے۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو میں سہیل سمیر نے بتایا کہ وہ اور صوفیہ احمد تقریباً پندرہ سال قبل ملے تھے مگر ان کا رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور 12 سے 14 سال پہلے دونوں علیحدہ ہو گئے۔

سہیل سمیر نے بتایا کہ وہ اس وقت دوبارہ شادی شدہ ہیں اور ان کی موجودہ بیوی گھریلو خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ سہیل سمیر نے تقریباً پندرہ سال پہلے نیوز اینکر صوفیہ احمد سے شادی کی تھی، صوفیہ احمد اس وقت بیرون ملک رہتی ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

سہیل سمیر نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیلڈ اچھی یا بری نہیں ہوتی بلکہ یہ آپ منحصر ہے کہ آپ خود کیسے ہیں، اگر آپ خود اچھے ہوں گے تو سب اچھا ہے۔

سہیل سمیر نے کہا کہ آج کل مشہور ہونے کا معیار بہت عجیب سا ہوگیا ہے، بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو خود چاہتے ہیں کہ انکے بارے منفی بات کی جائے تاکہ وہ وائرل ہوں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول