Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اقوامِ متحدہ کا ہولناک انکشاف: دو سال میں مغربی کنارے میں 1000 سے زائد فلسطینی شہید!

Share It:


اقوامِ متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ دو سال کے دوران اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 233 بچے بھی شامل ہیں۔

جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر وولکر ترک کے ترجمان نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کے تشدد میں خطرناک اضافہ ہوا ہے، جبکہ ان کارروائیوں کا ’’کوئی جوابدہ نہیں‘‘ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جنین میں اسرائیلی بارڈر پولیس کے ہاتھوں دو فلسطینیوں کے سرعام قتل نے صورتحال کی سنگینی مزید واضح کردی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی فورسز کے غیر قانونی طاقت کے استعمال اور آبادکاروں کے تشدد پر استثنیٰ ختم ہو اور ان واقعات کی آزادانہ اور فوری تحقیقات کی جائیں۔

یو این کے انسانی امور کے رابطہ دفتر (OCHA) کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں تشدد روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، جس سے جانی نقصان، املاک کی تباہی اور جبری بے دخلی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال اسرائیلی آبادکاروں کے 1600 سے زائد حملوں میں ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں تقریباً 700 براہِ راست آبادکاروں کے تشدد کا نشانہ بنے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے دوگنی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول