Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انڈونیشیا؛ نمازِ ظہر میں مدرسے کی عمارت گر گئی؛ 150 سے زائد بچے دب گئے؛ ہلاکتیں

Share It:


انڈونیشیا میں نماز ظہر کے دوران ایک اسلامی بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے سے 150 سے زائد بچے ملبے تلے دب گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اندونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا کے اسلامی اسکول کی عمارت کے ملبے سے 99 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

امدادی کاموں کے دوران 3 طلبا کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 30 طلبا اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اسکول کی بنیادیں نازک تھی اور عمارت کی اضافی منزل کی تعمیر بغیر اجازت لیے کی جارہی تھی جو عمارت کا بوجھ نہ سنبھال سکی۔

حکام نے عمارت کے مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے پھنسے طلبا تک رسائی اور اُنہیں آکسیجن اور پانی فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

امدادی کاموں کے لیے بھاری مشینری استعمال کرنے کا فیصلہ ابتدا میں محدود رکھا گیا تھا تاکہ عمارت کا مزید حصہ نہ گر جائے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول