Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری خطرے میں! ریکارڈ توڑ تاخیر اور منسوخیوں نے بحران گہرا کر دیا

Share It:

[ad_1]

بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے جہاں ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے ملک گیر سطح پر سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے TRT کے مطابق انڈیگو نے پائلٹ ڈیوٹی قوانین، انتظامی مسائل اور منصوبہ بندی کی خامیوں کے باعث 500 سے زائد پروازیں منسوخ کیں، جس کے بعد ایئرلائن کا پورا نیٹ ورک متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ممبئی میں 104، بنگلورو میں 102 اور حیدرآباد میں 92 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق انڈیگو کی وقت پر روانگی کی شرح کم ہو کر صرف 8.5 فیصد رہ گئی ہے، جو ایوی ایشن سیکٹر کے لیے انتہائی تشویشناک قرار دی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایوی ایشن سیکٹر کو حالیہ عرصے میں مختلف بیرونی اور داخلی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں فضائی حدود کی پابندیوں، نئے پائلٹ قوانین، انتظامی مسائل اور بڑھتی ہوئی لاگت شامل ہیں۔

ان حالات نے مسافروں کو بھی شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے جبکہ دیگر نجی ایئرلائنز نے بڑھتی طلب کے باعث کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

انڈیگو جو اندرونِ ملک فضائی سفر میں 60 فیصد سے زائد شیئر رکھتی ہے، اس بحران کے بعد شدید مالی و آپریشنل دباؤ کا شکار ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر صورتحال برقرار رہی تو بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری کو طویل المیعاد نقصان پہنچ سکتا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول