Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

Share It:


بھارتی ریاست اوڈیشہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اوڈیشہ کے فوجی کیمپ میں پیش آیا، جہاں گولی چلنے کی آواز پر افسران کے دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی فوج کے اہلکار گولی کی آواز آنے والے مقام پر پہنچے تو اپنے ایک ساتھی اہلکار کو خون میں لت پت پایا جو آخری سانسیں لے رہا تھا۔

اہلکار کو شدید زخمی حالت میں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اہلکار کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ گولی کنپٹی پر نہایت قریب سے ماری گئی تھی۔

اوڈیشہ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر اہلکار کی سرکاری رائفل بھی پڑی ہوئی تھی اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں بھی خودکشی کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اہلکار کے کمرے سے خودکشی کرنے سے متعلق کوئی نوٹ نہیں ملا البتہ وہ گھر کے قریب پوسٹنگ نہ ہونے پر پریشان رہتا تھا۔

ضروری کارروائی کے بعد اہلکار کی میت کو آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

تاہم بھارت میں کبھی ایسی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سامنے آسکی ہے اور نہ ہی ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکا ہے۔

بھارت میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں جس کے سدباب کے لیے وزارت دفاع نے ایک تفصیلی رپورٹ بھی جاری تھی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول