Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جینیفر لوپیز کو معروف برانڈ کے اسٹور میں گھسنے سے روک دیا گیا، ویڈیو وائرل

Share It:


معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کو حال ہی میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع معروف فیشن برانڈ کے اسٹور میں داخلے سے روک دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹور کے سیکیورٹی گارڈز نے جینیفر لوپیز سے کہا کہ اندر جگہ موجود نہیں اور گلوکارہ کو اندر جانے سے روک دیا جس پر لوپیز نے پرسکون انداز میں جواب دیا، "ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں،” اور وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

واقعے کی ویڈیو ایک مداح نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں جب اسٹور کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے لوپیز کو واپس اسٹو وزٹ کرنے کی دعوت دی، لیکن گلوکارہ نے انکار کر دیا۔

جینیفر لوپیز نے اس کے بعد دیگر معروف برانڈز سے خریداری کی اور روانہ ہوگئیں۔ خیال رہے کہ گلوکارہ ترکی میں اپنی "اپ آل نائٹ: لائیو” کنسرٹ ٹور کے سلسلے میں موجود ہیں، جس کا اختتام 12 اگست کو ہوگا۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی 56ویں سالگرہ منائی اور انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ لوپیز جلد ہی فلم "Kiss of the Spider Woman” میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جو 2027 میں ریلیز ہوگی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول