Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رشوت کا مقدمہ؛ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفراز کی ضمانت خارج

Share It:



اسلام آباد:

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفراز کی رشوت کے مقدمے میں ضمانت خارج کردی گئی۔

ایف آئی اے سینٹرل کورٹ کے جج کے روبرو این سی سی آئی اے افسران کے خلاف رشوت لینے  کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مزید 2  افسران کی ضمانتیں منظور کر لیں جب کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کی ضمانت خارج کر دی۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاور اور ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کی ضمانتیں منظور کیں، جن کی جانب سے ایڈووکیٹ فاروق باجوہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دلائل دیے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز نے وکیل نے مؤقف میں کہا کہ ملزمان پر رشوت لینے کے شواہد ایف آئی پیش نہیں  کر سکی۔ مقدمہ 90 لاکھ کا تھا جب کہ ریکوئری 4 کڑور سے زائد کی ہوئی ۔ ملزمان کے خلاف کوئی بھی  متاثرہ شحص سامنے نہیں  آیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے رشوت لینے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول