Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رونالڈو ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ سیریز جوائن کرنے والے ہیں؟

Share It:



اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہت جلد مشہور سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ جوائن کرنے والے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ون ڈیزل نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

پوسٹ کے کپشن میں ہالی ووڈ اداکار نے لکھا ’سب نے مجھ سے یہی پوچھا کیا رونالڈو مشہور سیریز ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کا حصہ بننے جارہے ہیں‘؟

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ون ڈیزل نے دعویٰ کیا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہاں وہ واقعی خاص ہے اور ہم نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو کے لیے ایک  کردار لکھا ہے، تاہم انہوں نے اس کردار کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب، خود کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اس حوالے سے اب تک کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی، البتہ فٹبال کی دنیا کے شائقین رونالڈو کو ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ میں ضرور دیکھنا چاہیں گے۔

ون ڈیزل نے کیپشن میں لکھا کہ ’سب پوچھ رہے تھے کہ کیا وہ فاسٹ اینڈ فیوریس کی دنیا کا حصہ ہوں گے؟ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ وہ واقعی خاص ہیں۔ ہم نے ان کے لیے ایک کردار لکھا ہے۔‘

واضح رہے کہ 2021  سے شروع ہونے والی مشہور ہالی ووڈ سیریز ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے اب تک 10 سیزن ریلیز ہوچکے ہیں، آخری فلم 2023 میں ’فاسٹ ایکس‘ کے نام سے ریلیز ہوئی تھی جب کہ اس کا دوسرا حصہ ’فاسٹ ایکس: پارٹ ٹو‘ 2027 میں ریلیز ہوگا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول