Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عام ویکسین جو عمر بڑھنے کی رفتار میں کمی کرسکتی ہے

Share It:

[ad_1]

سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ شِنگلز کی ویکسین نہ صرف وائرل انفیکشن بلکہ بوڑھے افراد میں حیاتیاتی عمر کو بھی سست کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلفورنیا کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین (جو بوڑھے افراد کو باقاعدگی سے دی جاتی ہیں) شِنگلز سے بچاؤ کے علاوہ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

3800 سے زائد افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ ویکسین لگوانے والے افراد میں اُن لوگوں کے مقابلے میں حیاتیاتی بڑھاپے اور سوزش کی علامات نمایاں طور پر کم تھیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ جنگ کی کِم کا کہناتھا کہ پس منظر میں ہونے والی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہوئے ممکنہ طور پر شنگلز کا سبب بننے والے وائرس کو دوبارہ فعال ہونے سے روکا جا سکتا ہے، یہ ویکسین صحت مندی کےساتھ عمر بڑھنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

مصنفہ کے مطابق تحقیق کے نتائج حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کو سپورٹ کرتے ہیں جس میں بوڑھوں کو لگائی جانے والی ویکسین (شنگلز یا انفلوئنزا کی) اور ڈیمنشیا اور دیگر نیورو ڈی جنریٹیو امراض کے خطرات میں کمی کے درمیان تعلق پایا گیا تھا۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول