تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

غزہ پر بنی تین فلمیں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہوگئیں

Share It:

[ad_1]

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے 98ویں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان نامزدگیوں میں تین ایسی فلموں کو بھی جگہ ملی ہے جن کا موضوع غزہ کی جنگ تھا اور ان میں دو اسرائیلی اور ایک تیونسی فلم شامل ہے۔

آسکر نامزدگی حاصل کرنے والی تیونس کی فلم The Voice of Hind Rajab ہے جسے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے لیے نامزد کیا گیا۔

ہدایتکارہ کوثر بن ہنیہ کی یہ ڈاکومنٹری ڈراما فلم پانچ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کی کہانی بیان کرتی ہے جو مبینہ طور پر گزشتہ سال اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں غزہ میں شہید ہوئی تھی۔

فلم میں فلسطینی ہلالِ احمر کے عملے کی کوششوں کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا جس میں بچی کی حقیقی فون کال کی آڈیو بھی شامل ہے جس میں وہ اپنے جاں بحق اہلِ خانہ کے درمیان مدد کی اپیل کرتی سنائی دیتی ہے۔

فلسطینی ہلالِ احمر نے الزام لگایا تھا کہ اس امدادی ایمبولینس کو اسرائیلی افواج نے نشانہ بنایا تھا۔

اس فلم کو ایوارڈز سیزن کے دوران فلسطین نواز فلم ساز برادری کی بھرپور حمایت حاصل رہی جبکہ معروف برطانوی یہودی فلم ساز جوناتھن گلیزر بھی اس کے شریک پروڈیوسرز میں شامل ہیں۔

اسی موضوع پر اسرائیل میں بنائی گئی مختصر دورانیے کی فلم “Butcher’s Stain” کو بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا۔

یہ فلم تل ابیب یونیورسٹی کے فلم اسکول سے وابستہ میئر لیونسن بلاؤنٹ نے بنائی، جس کی کہانی تل ابیب میں مقیم ایک عرب قصاب سمیر کے گرد گھومتی ہے۔

جس پر اُن یرغمال اسرائیلیوں کے پوسٹر ہٹانے کا الزام لگتا ہے جنھیں حماس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں اغوا کیا تھا اور غزہ لے آئے تھے۔

عرب مسلم نوجوان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے تشدد، جبر اور طویل قانونی جنگ سے گزرنا پڑتا ہے۔ یہ فلم اس سے قبل اسٹوڈنٹ اکیڈمی ایوارڈز میں بھی نمایاں رہی۔

آسکر نامزدگی حاصل کرنے والی اسرائیل کی دوسری فلم Children No More: Were and Are Gone ہے یہ بھی مختصر دورانیے کی فلم ہے۔

ہِلا میڈالیا کی اس دستاویزی فلم کو بہترین ڈاکیومنٹری شارٹ فلم کے لیے نامزد کیا گیا۔ فلم مارچ 2025 سے تل ابیب میں شروع ہونے والے ایک خاموش احتجاج کو دکھاتی ہے۔

جہاں مظاہرین غزہ میں مارے گئے بچوں کی تصاویر اٹھائے ہفتہ وار اجتماع کرتے ہیں، جو وقت کے ساتھ ایک بڑی علامتی تحریک میں بدل گیا تھا۔

آسکر نامزدگی کے لیے پیش کی گئی چند اسرائیلی فلموں کو مسترد کردیا گیا جس میں زیادہ تر مواد محض ایک پروپیگنڈا تھا اور اسرائیل کو انسان دوست ثابت کرنے کی ناکام کوشش تھی۔

 

 

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول