Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فلم ’دبنگ‘ کے ہدایتکار نے سلمان خان اور ان کے خاندان کو ’کرمنل مائنڈ‘ قرار دے دیا

Share It:


معروف بالی ووڈ ہدایتکار، اسکرین رائٹر اور اداکار ابھینو کشیپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایک بار پھر سلمان خان اور ان کے خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 51 سالہ فلمساز ابھینو کشیپ نے کہا کہ سلمان خان ’کرمنل مائنڈ‘ کے مالک انسان ہیں اور ان کا خاندان بھی نارمل نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان کا رویہ فلم انڈسٹری میں غنڈہ گردی جیسا ہے، اور وہ اپنے اثر و رسوخ سے دوسروں کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ابھینو کشیپ نے کہا کہ فلم ’دبنگ‘ کی ریلیز سے قبل سلمان خان کو اپنی عوامی شبیہ بہتر بنانے کی اشد ضرورت تھی کیونکہ اس سے پہلے وہ ’وانٹڈ‘ اور’تیرے نام‘ جیسی فلموں میں موالی اور چھچھورے کردار ادا کر چکے تھے۔

ہدایتکار کے مطابق فلم ’دبنگ‘ کے ذریعے سلمان خان نے اپنی امیج بدلنے کی کوشش کی جس میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی رہے۔

ابھینو کشیپ نے مزید بتایا کہ انہوں نے ابتدا میں سلمان کے بھائی ارباز خان سے رابطہ کیا تھا، جو فلم میں اداکاری کے خواہشمند تھے لیکن بعد میں پروڈیوسر بننے پر رضامند ہو گئے اور مرکزی کردار سلمان خان نے ادا کیا۔

یاد رہے کہ ابھینو کشیپ سلمان خان کی مقبول ترین فلم ’دبنگ‘ کے ہدایتکار ہیں جو ان دنوں سلمان خان پر تنقید کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول