Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فیروز خان نے بچوں کی کسٹڈی سے انکار کردیا، علیزے سلطان کا دعویٰ

Share It:



اداکار فیروز خان کی پہلی اہلیہ علیزے سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز نے بچوں کی کسٹڈی سے انکار کردیا ہے۔

ڈیجیٹل کریئٹر علیزے سلطان اور اداکار فیروز خان نے 2018 میں شادی کی تھی جب کہ دونوں کے دو بچے، سلطان اور فاطمہ ہیں۔

تاہم، چند سال بعد ہی جوڑے کے درمیان اختلافات شروع ہوگئے تھے ور بعد ازاں یہ شادی علیزے سلطان کی جانب سے گھریلو تشدد کے دعوؤں کے بعد 2023 میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد فیروز خان نے 2024 میں اپنی سائیکلوجسٹ ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کرلی تھی۔

اس وقت علیزے سلطان اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ علیحدہ رہائش پذیر ہیں جب کہ ان کا بیٹا سلطان اپنے والد فیروز خان کے ساتھ رہتا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق علیزے سلطان نے دونوں بچوں کی مکمل کسٹڈی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے اور اب انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فیروز خان نے کسٹڈی دینے سے انکار کردیا ہے۔

فیروز خان کے فین پیج ’ایف کے اپ ڈیٹس’ کے مطابق علیزے سلطان نے بچوں کی کسٹڈی کے حصول کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ڈاکٹر زینب سے طلاق کی خبریں، فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کا بیان وائرل

اس سے قبل، علیزے سلطان نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو پوری زندگی ایسے حالات میں نہیں چھوڑ سکتیں کیوں کہ ان کے فیصلے میں بچوں کی فلاح وبہبود نے اہم کردار ادا کیا، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے ایک زہریلے، غیر صحت مند اور پرتشدد ماحول میں پرورش پائیں۔

مزید کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ایسا ماحول بچوں کی ذہنی نشوونما اور زندگی کے بارے میں ان کے مجموعی رویے  پر منفی اثر ڈالے گا۔

علیزے سلطان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے دو بار دونوں بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کی کوشش کی، مگر والد نے انکار کیا اور بچوں کو رکھنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔  

ایک کمنٹ میں علیزے سلطان نے لکھا ہے کہ ’وہ کسٹڈی نہیں چاہتا، میں نے دو بار کوشش کی ہے لیکن اس نے دونوں بچوں کو رکھنے سے انکار کر دیا‘۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول