Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے پر کرکٹر سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

Share It:



کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے سے متعلق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کی پی سی بی کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کے وکیل سے کرکٹر سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی نقول طلب کرلیں۔

ہائیکورٹ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے سے متعلق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کرکٹر تیمور علی پی سی بی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ تیمور علی پاکستان کا بہترین فرسٹ کلاس کرکٹر ہے۔

تیمور علی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین پرفارمنس رہی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے جن کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا ان کا پرفارمنس ریکارڈ درخواست گزار سے انتہائی کم ہے۔

تیمور علی نے اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کیخلاف پی سی بی میں سیکشن 37 کے تحت اپیل دائر کی۔ پی سی بی نے تاحال درخواست گزار کی اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

پی سی بی تیمور علی کی اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس دیے کہ کیا سندھ ہائیکورٹ پی سی بی کیخلاف کرکٹر کی درخواست سننے کی مجاز ہے؟۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست پر اعلیٰ عدالتوں نے فیصلے جاری کر رکھے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کرکٹر سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی نقول طلب کرتے ہوئے سماعت 2 روز کے لیے ملتوی کردی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول