تازہ ترین
جامشورو: بھان سید آباد کے قریب وین الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی لاڑکانہ: جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی مبینہ فائرنگ، ماں زخمی سہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، 22 سے زائد مسافر زخمی کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

قائمہ کمیٹی: ہاکی فیڈریشن کے عہداران پر شہلا رضا کے سنگین الزامات

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں شہلا رضا نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

قومی اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی برائے بین الصوباٸی رابطہ کا اجلاس ثنا اللہ مستی خیل کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی بےضابطگیوں، کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنسز کی عدم اداٸیگی کا جاٸزہ لیا گیا، طلبی پر صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی، سیکرٹری رانا مجاہد، کپتان عماد بٹ، سیکرٹری آٸی پی سی محی الدین وانی اجلاس میں شریک ہوئے۔

قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر ذیلی کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی، شیخ آفتاب احمد کو ذیلی کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ارکان میں خواجہ اظہار، سیدہ شہلا رضا، یوسف خان، انجم عقیل، رسول بخش خان، سید وسیم قادر، مہرین رزاق بھٹو ذیلی کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔

کمیٹی وزارت قانون، اٹارنی جنرل، وزارت آٸی پی سی سے معاونت لے گی، پی ایچ ایف صدر طارق بگٹی، سیکرٹری رانا مجاہد کمیٹی کو مالی معاملات پر بریفنگ دیں گے، ذیلی کمیٹی 30 روز میں قائمہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔ ذیلی کمیٹی فیڈریشن کی باڈی کی قانونی حیثیت، مالی معاملات کا جائزہ لے گی۔

سیکرٹری پی ایچ ایف نے کمیٹی ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ نگران وزیراعظم نے طارق بگٹی کو فیڈریشن کا صدر نامزد کیا تھا۔ چیئرمین کمیٹی ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے پاس یہ اختیار نہیں تھا، نگران وزیراعظم کے پاس صرف ڈے ٹو ڈے اختیار تھا۔

چیئرمین کمیٹی نے طارق بگٹی کی نامزدگی قانونی یا غیرقانونی ہونے سے متعلق اٹارنی جنرل، سیکرٹری قانون سے رائے مانگ لی۔ کمیٹی نے نگران وزیراعظم کے اختیارات کا معاملہ وزارت قانون کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین نے کہا کہ قانونی رائے کی روشنی میں کمیٹی فیصلہ کرے گی، اگر دونوں اداروں نے اقدام غیر آٸینی قرار دیا تو صدر پی ایچ ایف کو فوراً عہدہ چھوڑنا ہوگا۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں رانا ثنا اللہ شرکت نہیں کی تو اجلاس نہیں ہوگا۔

پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی اور سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے تین کروڑ، وزیراعظم شہباز شریف نے چھ کروڑ گرانٹ دی، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ایک کروڑ تیس لاکھ فنڈز دیے، ہم فوج کے تعاون سے پہلی پاکستان ہاکی لیگ کروانے جا رہے ہیں، رانا مجاہد نے کہا کہ پاکستان ہاکی لیگ کے انعقاد کیلٸے ونڈو نہیں مل رہی۔

اجلاس میں شہلا رضا نے ہاکی فیڈریشن کے عہداران پر سنگین الزامات لگائے، پی ایچ ایف کے اکاؤنٹ سے کیش پیسے نکلوائے گئے، آصف باجوہ کے برادر نسبتی کی کمپنی میں پیسے گئے، یہ ساری فائلیں ہمارے پاس موجود ہیں تو اسپورٹس بورڈ کے پاس کیوں نہیں۔ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد کی تعیناتی بھی غیر آئینی ہے میں یہ ثابت کرسکتی ہوں۔

شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان 17 ویں یا 18 ویں نمبر کی ٹیموں سے جیت کر 15 ویں نمبر پر آئی ہے اور ٹاپ ٹین والی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کرنے جارہی ہے۔ کمیٹی کی رکن مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے میرٹ پر کوالیفائی نہیں کیا، ہم نیوزی لینڈ کی خیرات میں چھوڑی ہوئی جگہ پر کھیلنے جارہے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جس نے ہاکی فیڈریشن کا ایک روپیہ بھی کھایا ہے میں وہ واپس لوں گا، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، ایک طرف کہا جارہا ہے کہ مالی بدعنوانی ہوئی دوسری طرف سے کہا جارہا ہے مالی بدعنوانی نہیں ہوئی، ہاکی فیڈریشن کا خصوصی آڈٹ کرایا جائے۔

رانا مجاہد نے کہا کہ پرو لیگ بہت بڑا ایونٹ ہے، اس میں دنیا کی 10 بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، سیکٹری آئی پی سی محی الدین وانی نے کہا کہ پرو لیگ میں شرکت کے لیے 35 کڑوڑ روپے درکار ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ میں شرکت کرے گی۔ 25 کروڑ وزارت خزانہ دے گی اور 10 کڑوڑ روپے سپانسر شپ کے زریعے حاصل کیے جائیں گے۔

سیکٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے کہا کہ میں نے 10 سال قومی ہاکی ٹیم کی خدمت کی ہے، میں ورلڈ چیمپئن ٹیم کا حصہ بھی رہا ہوں ، میرا ایک طویل کیرئر ہے، اس کے بعد میں یہاں بطور سیکٹری جنرل تعینات ہوا ہوں، ہمارے پاس کوئی ایسٹس نہیں ہیں جس سے ہم ریونیو جنریٹ کر سکیں۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ ہمیں 2 سال قبل تک پاکستان اسپورٹس بورڈ 35 لاکھ ماہانہ دیا کرتا تھا ، جو اب نہیں دے رہا، ہمیں 3 کروڑ انوار الحق کاکڑ نے گرانٹ دی پھر 2024 میں وزیراعظم شہباز شریف نے 5 کڑوڑ گرانٹ دی، ایک کروڑ 30 لاکھ فیلڈ مارشل کی جانب سے دیا گیا۔

رانا مجاہد نے کہا کہ نومبر یا فروری میں قومی ہاکی لیگ کے انعقاد کا سوچ رہے ہیں، ہاکی فیڈریشن کا پیٹرن ان چیف وزیر اعظم ہے، ہاکی فیڈریشن کے صدر کو وزیر اعظم تعینات کرتا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول