Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رضوان اور شان مسعود کو کپتانی سے ہٹانے کی خبروں پر پی سی بی کا موقف سامنے آگیا

Share It:

[ad_1]

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق نہ تو شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی سعود شکیل کو ان کی جگہ کپتان بنانے کا کوئی ارادہ ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سے ون ڈے کپتانی واپس لینے کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔ سلمان علی آغا کو ون ڈے کپتانی کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کپتانی میں تبدیلی کے حوالے سے کسی بھی معاملے پر کوئی غور نہیں کیا، کسی کھلاڑی کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب سوشل میڈیا پر افواہیں شدت اختیار کر گئی تھیں کہ شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو ٹیسٹ کپتان بنایا جا سکتا ہے جبکہ رضوان کی ون ڈے قیادت بھی خطرے میں ہے۔

دوسری جانب پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ فریقی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

 پاکستان اپنی مہم کا آغاز 29 اگست کو افغانستان کے خلاف کرے گا۔ ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچ کھیلے گی جبکہ ٹاپ دو ٹیمیں 7 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔

اس سیریز کے بعد پاکستان کی نظریں ایشیا کپ 2025 پر ہوں گی جو 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں 8 ٹیمیں دو گروپ میں تقسیم کی گئی ہیں۔

پاکستان گروپ اے میں بھارت، یو اے ای اور عمان کے ساتھ شامل ہے جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، افغانستان، سری لنکا اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا جس کے بعد 14 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلہ ہوگا۔ گرین شرٹس کا آخری گروپ میچ 17 ستمبر کو میزبان یو اے ای کے خلاف شیڈول ہے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچز 20 سے 26 ستمبر تک ابوظہبی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول