Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان مخالف فلم کی ریلیز روک دی گئی، بھارت بھر میں ابتدائی شوز منسوخ

Share It:

[ad_1]

بھارت کی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ فلم ’بارڈر 2‘ کی ریلیز روک دی گئی اور بھارت بھر میں صبح کے ابتدائی شوز منسوخ ہوگے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی فلم بارڈر کے سیکوئل میں بڑے پردے پر واپسی آج صبح بھارت بھر میں مداحوں کے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہونی تھی۔ 

تاہم، کئی مداح بند سینما گھروں کے باہر انتظار کرتے رہ گئے اور فلم ریلیز نہ ہوسکی جس کے باعث مداحوں کو طویل انتظار کرنا پڑا۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی ریلیز کے دوران تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ’بارڈر 2‘ کی ابتدائی اسکریننگ متاثر ہوگئی۔ 

انوراگ سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بارڈر 2‘ میں سنی دیول کے ساتھ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ 

فلم کی کہانی ایک بار پھر 1971 کی پاک-بھارت جنگ کے پس منظر میں پیش کی گئی ہے جب کہ فلم میں اکشے کھنہ، سنیل شیٹی اور سدیش بیری ڈیجیٹل ڈی ایجنگ کے ذریعے مختصر کرداروں میں نظر آئیں گے۔

بارڈر 2 کو آج بھارت میں ریلیز ہونا تھا لیکن آخری لمحات میں پیش آنے والے تکنیکی مسائل کے باعث بھارت بھر میں تمام شوز منسوخ کرنا پڑے۔  

مختلف شہروں کے نمائش کنندگان نے تصدیق کی کہ صبح 7:30 اور 8 بجے کے لیے طے شدہ شوز منصوبے کے مطابق نہیں ہو سکے۔

ٹریڈ رپورٹس کے مطابق فلم کا حتمی ورژن جمعرات کی رات گئے تک تیار نہیں ہو سکا تھا۔، مواد فراہم کرنے والی کمپنی یو ایف او موویز نے تھیٹرز کو آگاہ کیا کہ فلم کا مواد توقع سے کہیں زیادہ دیر سے دستیاب ہوگا۔

سینما مالکان کو بھیجے گئے ایک پیغام میں بتایا گیا کہ ڈاؤن لوڈ صبح 6:30 بجے شروع ہوگا، چونکہ فلم کا دورانیہ 192 منٹ ہے، اس لیے اس کی اسکریننگ کے لیے تیاری میں 4 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔  

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول