اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاکستان کی فضائی سرحد کے دفاع کے حوالے سے اپنے پیغامات میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا اور وطن کا دفاع کیا۔
ان کی جرات، قربانیاں اور بہادری پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے اور ملکی دفاع کے لیے فضائیہ کے ہیروز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


