Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یورو وژن بحران میں! اسرائیل کی شمولیت پر پانچ ممالک کا بائیکاٹ

Share It:


یورو وژن گائیکی مقابلے میں اسرائیل کی شمولیت کے خلاف عالمی ردعمل بڑھتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین پیش رفت میں آئس لینڈ نے بھی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، یوں آئس لینڈ اس مقابلے سے دستبردار ہونے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی سطح پر ہونے والی بحث کے بعد کیا گیا۔ اس سے قبل اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور نیدرلینڈز بھی یورو وژن مقابلے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

آئیس لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے "آر یو وی” کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شمولیت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں شدید اختلافات پیدا کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں اس مقابلے میں شریک ہونا درست نہیں، اسی وجہ سے آئس لینڈ پیچھے ہٹ رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس یورو وژن کے دوران ووٹنگ اور کمپیننگ کے عمل پر اثرانداز ہونے کے الزامات، اور اب غزہ جنگ کے بعد عالمی دباؤ میں اضافے نے اسرائیل کی شرکت کو مزید تنازعات میں گھیر لیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول