Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

5 جی ٹیکنالوجی، اسپیکٹرم نیلامی کیلیے انڈوائزری کمیٹی کی تشکیل نو

Share It:



اسلام آباد:

حکومت نے ملک میں نیٹ ورک کی توسیع اور 5G ٹیکنالوجی کے نفاذ کیلیے اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل  تیزکرنے کی غرض سے اعلیٰ سطح ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فریکوئنسی اسپیکٹرم کے مؤثر استعمال سے ٹیلی کام نیٹ ورک کی توسیع، ٹیلی ڈینسٹی میں اضافہ اور موبائل براڈ بینڈ سروسزکے معیار میں بہتری ممکن ہے، جو کہ ملک میں 5G ٹیکنالوجی کیلیے  اہم قدم ہے۔

وزارت نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک 700 MHz، 2300 MHz، 2600 MHz اور 3500 MHz بینڈزکاکمرشل سیلولر سروسزکیلیے استعمال عالمی معیارکے مقابلے میں کافی کم ہے، ماضی میں 2014، 2016، 2017 اور 2021 میں اسپیکٹرم نیلامی ہو چکی ہیں، جن کے تحت مختلف بینڈز میں اسپیکٹرم سیلولرکمپنیوں کو الاٹ کیاگیا۔

ای سی سی کو آگاہ کیاگیا کہ وزیر اعظم ، وفاقی کابینہ کی ہدایت پر ایک ایڈوائزری کمیٹی کے تحت آئندہ سپیکٹرم نیلامی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

کمیٹی کی ابتدائی تشکیل 6 نومبر 2023 کو ہوئی جبکہ اس میں 28 جون 2024 کو ترامیم کی گئیں۔ وزارت نے مزید بتایاکہ وزارت صنعت و پیداوار نے درخواست دی تھی کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوارکو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے۔

اس کے پیش نظرکمیٹی کی نئی تشکیل میں مذکورہ معاون خصوصی کے ساتھ ساتھ متعلقہ وزرا اور سیکریٹریز کو بھی شامل کیا گیا۔ای سی سی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے پیش کی گئی سمری اور کمیٹی کی نئی تشکیل کی تجویزکو منظورکر لیاہے، جو ملک میں جدید موبائل براڈ بینڈ سروسزکے فروغ اور 5G ٹیکنالوجی کی راہ ہموارکرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول