Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روس میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں 25 ہوگئیں

Share It:


روس میں زہریلی شراب پینے سے حالت غیر ہونے کے باعث آج مزید زیر علاج 6 مریض دم توڑ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ چند روز قبل ہی پیش آیا تھا اور ابتدائی طور پر ہلاکتیں ایک درجن سے زائد تھیں۔

تاہم اس کے بعد مزید زیر علاج افراد موت کے منہ جاتے رہے اور آج 6 افراد کی ہلاکت کے بعد یہ تعداد 25 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ روس میں سستی اور زہریلی شراب پینے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر اموات کے واقعات کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ مرنے والوں کے خون کے نمونوں میں میتھانول کی مہلک مقدار کی موجودگی کا علم ہوا تھا۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سستی شراب کی غیر محفوظ حالت میں تیاری اور فروخت پر پابندی کے باوجود ایسے واقعات کا ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

کمیٹی نے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ غفلت اور لاپرواہی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول