Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی: گلستان جوہر میں رینجرز اہلکار کے پراسرار قتل کیس میں اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا

Share It:

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 میں تاجدار اللہ کی پراسرار موت کے کیس میں پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اہلکار تاجدار اللہ کی اہلیہ حنا کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تاجدار اللہ فائرنگ سے جاں بحق ہوا جب کہ ان کی اہلیہ نے اپنے ابتدائی بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اس کے شوہر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ جس فلیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا وہاں سے 9 ایم ایم پستول کے تین خول ملے ہیں جبکہ مقتول کے سینے پر دو گولیوں کے نشانات بھی ہیں جس سے واقعہ کے بارے میں شبہات پیدا ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران حنا سمیت یونس اور عدیل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حنا کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ یونس اور عدیل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس قتل کی اصل وجہ اور واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے مزید تفتیش میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول