منیلا/پلاواں: (ویب ڈیسک) فلپائن کے مشہور سیاحتی علاقے پالوان کے قریب سمندر میں مسافر فیری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 87 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔
فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثہ ایم وی جون ایسٹر نامی جہاز کے ساتھ پیش آیا۔
فیری پر کل 134 افراد سوار تھے جن میں 117 مسافر اور عملے کے 17 ارکان شامل تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کر 42 مسافروں کو بچا لیا۔
لاپتہ 87 مسافروں کی تلاش کے لیے سمندر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام نے آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔



