Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کسی خاص معاہدے پر پہلی دفعہ سب متفق ہیں، ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے نکات سامنے آگئے

Share It:



واشنگٹن:

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کامیابی حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے اور پہلی سب  لوگ کسی خاص معاہدے پر متفق ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہمارے پاس مشرق وسطیٰ میں کامیابی حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے اور سب کسی خاص معاہدے کے لیے متفق ہیں اور یہ پہلی بار ہوا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم یہ کام ضرور مکمل کریں گے۔

دوسری طرف امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے نکات کے حوالے سے بتایا ہے کہ منصوبے کے تحت فوری جنگ بندی اور 48 گھنٹے میں یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

امریکی جریدے نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کے مطابق حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا اور تشدد ترک کرنے والوں کے لیے عام معافی ہوگی۔

منصوبے کے مطابق امریکا کی قیادت میں غزہ کی تعمیر نو، اسپتال اور مکانات دوبارہ بنائے جائیں گے، امداد کی تقسیم اقوام متحدہ اور غیر جانب دار ادارے کریں گے اور غزہ کی عارضی حکومت عالمی نگرانی میں اہل فلسطینی چلائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی انخلا کے دوران غزہ کی سیکیورٹی عالمی اور عرب فوج سنبھالے گی، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل میں موجود فلسطینی قیدی بھی رہا کیے جائیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول