Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی: اگست میں اسٹریٹ کرائم کی 5204 وارداتیں، 7 ماہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Share It:

کراچی (نامہ نگار) سی پی ایل سی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کراچی میں اگست کے دوران اسٹریٹ کرائم کے 5204 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ گزشتہ 7 ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔

اگست میں 2678 موٹر سائیکلیں اور 124 گاڑیاں چوری ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق گن پوائنٹ پر 1884 موبائل فون، 502 موٹر سائیکلیں اور 16 گاڑیاں چھینی گئیں، جب کہ بھتہ خوری کے 8 اور قتل کے 44 واقعات رپورٹ ہوئے۔

جولائی کے مقابلے اگست کے دوران گاڑیوں کی چوری میں 33 فیصد اور چوری کی وارداتوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کے مجموعی واقعات کی تعداد 39098 تک پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول