Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رہائی کے بعد بچوں کو زندہ دیکھ کر سکتے میں آگئے؛ شادی ابو سیدو کی درد بھری داستان

Share It:


غزہ سے تعلق رکھنے والے فوٹو جرنلسٹ شادی ابو سیدو نے 20 ماہ طویل اسرائیلی قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے کے بعد اپنے بچوں کو زندہ دیکھ کر سکتے میں آگئے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق شادی ابو سیدو کے سکتے میں آنے کی وجہ یہ تھی کہ انھیں اسرائیلی جیل میں انھیں ایک نہایت بری خبر سنائی گئی تھی۔

انھیں بتایا گیا تھا کہ آپ کے اہل خانہ بچوں سمیت اسرائیل کے حملے میں جاں بحق ہوچکے ہیں اور غزہ مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔

یہ بات تواتر کے ساتھ انھیں اس انداز میں بتائی گئی کہ انھیں بھی سو فیصد یقین ہوگیا تھا کہ اہل خانہ اب جنت مکیں ہوچکے ہیں۔

تاہم غزہ امن منصوبے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے نتیجے میں شادی ابو سیدو کو رہائی ملی۔

جب وہ رہا ہونے کے بعد اپنے گھر پہنچے اور بچوں کو زندہ دیکھا تو ایک لمحے کے لیے گہری خاموشی میں ڈوب گئے۔

شادی ابو سیدو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بچوں سے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔

انھوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں دو سال بھوکا رہا۔ بھوک کی حالت میں ہی جیل گیا اور بھوکا ہی باہر آیا۔ وہ (اسرائیلی فوجی) کہتے تھے کہ ہم نے تمہارے بچے مار دیے، غزہ ختم ہو گیا۔

شادی ابو سیدو نے مزید کہا کہ جب میں رہائی کے بعد غزہ میں داخل ہوا تو لگا جیسے یہ قیامت کا منظر ہو۔ یہ وہ غزہ نہیں رہا جسے میں جانتا تھا، جسے میں چھوڑ کر جیل گیا تھا۔

شادی ابو سیدو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُن ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز اٹھائیں جو اب بھی زندہ قبروں میں سسک رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شادی ابو سیدو کو مارچ 2024 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اسرائیلی افواج نے الشفا اسپتال پر حملہ کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول