Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عازمینِ حج کیلیے خوشخبری؛ آبِ زمزم اب آپ کی دہلیز پر

Share It:


سعودی عرب نے ایک بار پھر مسجد الحرام آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے ایک نئی سہولت کا اعلان کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے پہلی بار "زم زم من نسک” کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔

اس ایپ کے ذریعے عازمینِ حج اور عام افراد اب چھوٹی بوتلوں (330 ملی لیٹر) میں آبِ زم زم گھر بیٹھے منگوا سکیں گے۔

یہ صرف سہولت نہیں بلکہ روحانی تحفہ ہے ایک مقدس امانت، جو اب محبت اور عقیدت کے ساتھ ہر دروازے تک پہنچائی جائے گی۔

وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ آبِ زم زم محض پانی نہیں، یہ شفا ہے، برکت ہے، دعا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اب نسک پلیٹ فارم کے ذریعے صرف چند کلکس کی مدد سے آبِ زم زم کی فراہمی ممکن ہوگی خواہ آپ مکہ میں ہوں، مدینہ میں یا سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں مقیم ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ حج سیزن میں مکہ مکرمہ کی قیام گاہوں پر زم زم وینڈنگ مشینز لگائی گئی تھیں، جہاں عازمین دن میں تین مرتبہ بوتل حاصل کر سکتے تھے۔

تاہم اب سے یہ مقدس پانی صرف ایک ایپ کی بدولت ہر گھر اور ہر زائر تک پہنچا دی جائے گی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول