Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام، پاکستان کا بیٹنگ کا فیصلہ

Share It:



راولپنڈی:

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان نے میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 95 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری تھی جب امام الحق سترہ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

شان مسعود 38 اور عبداللہ شفیق 37 رنز بنا چکے ہیں۔

قبل ازیں جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام رہا۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسی کھیلے گی، ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لیے بہتر ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں۔

مہمان ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز سے کافی سبق سیکھا ہے، دوسرے میچ میں ویان ملڈر اور سبرین کی جگہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کو شامل کیا گیا ہے۔

پچ رپورٹ

بازید خان کہتے ہیں کہ گیند بہت جلد ٹرن لینا شروع کر دے گی، پچ بہت کھردری ہے، گیند کو مدد حاصل ہوگی اور پھر یہ گھومے گی۔ بیٹر کے طور پر آپ کو مثبت کھیلنا ہوگا اور سویپ شاٹ بہت اہم ہوگا۔ میرے خیال میں یہ وکٹ لاہور کی پچ سے بھی زیادہ خشک اور کھردری ہے۔ کوئی بھی اسکور جو 150 سے اوپر ہو، چوتھی اننگز میں واقعی مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ چوتھی اننگز شاید تیسرے دن ہی آ جائے۔

پاکستان الیون

کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، ساجد خان اور آصف آفریدی۔

جنوبی افریقا الیون

کپتان ایڈم مارکرم، ریان ریکلٹن، ٹرسٹان اسٹب، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرائن، سمن ہارمر، مارکو جینسن، متھو سامی، کیشو مہاراج اور ربادا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول