ٹنڈو الہ یار: (نامہ نگار) ٹنڈو الہ یار بائی پاس پر نیو چاند مکرم ایئر پورٹ کے سامنے تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 25 سالہ سنی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
حادثہ میرپورخاص سے حیدرآباد جانے والے موٹر سائیکل سوار کے ساتھ پیش آیا جسے تیز رفتار راجہ کامران کی بس نے کچل دیا۔
حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جب کہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی۔ پولیس نے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی نوجوان کی شناخت 25 سالہ سنی کے نام سے ہوئی ہے جو حیدرآباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔



