Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت میں طوفان مونتھا کے پیش نظر اسکول بند، شہریوں کا انخلا

Share It:



نیو دہلی:

بھارت میں مشرقی ساحلی علاقوں کی طرف بڑھنے والے طوفان مونتھا کے پیش نظر اسکول بند کردیے گئے اور شہریوں کا انخلا بھی کردیا گیا۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ خلیج بنگال میں بننے والا مونتھا سمندری طوفان کی شکل میں تبدیل ہوگیا ہے اور امکان ہے کہ آندھرا پردیش کے ساحلی شہر کاکیناڈا سے ٹکرائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ طوفان آندھرا پردیش میں میچلی پاٹنم کے جنوب مشرقی کی طرف بڑھ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ طوفان مزید شدت اختیار کرجائے گا اور جب ساحل سے ٹکرائے گا تو اس کے نتیجے میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے آندھرا پردیش کے 19 اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے مذکورہ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے اور اس کے نتیجے میں قریبی ریاستوں تامل ناڈو، تیلنگانا، کیرالا اور کرناٹکا میں بھی بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ٹیموں نے خطرے کے حامل علاقوں سے 38 ہزار افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا ہے اور ریاستی حکومت کے مطابق 40 لاکھ افراد خطرناک علاقوں میں ہیں اور سائیکلوں سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

آندھرا پردیش کے وزیر مواصلات نارا لوکیشن نے بتایا کہ حکام نے اور ایک ہزار 238 دیہاتوں سے انخلا کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ہزار 906 ریلیف کیمپس قائم کردیے ہیں میں 364 اسکول شیلڑ بنا دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریاست میں اسکولوں اور کالجوں کو دو روز کے لیے بند رکھنے کا حکم دیا گیا اور ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے خبردار کیا گیا ہے، اسی طرح ریل سروس اور پروازیں جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ حکام نے بتایا کہ اوڈیسا میں ریاسی انتظامیہ نے 32 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول