Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، وزیر خزانہ

Share It:



اسلام آباد:

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بلیو اکانومی ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے اور یہ ترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے بطور مہمانِ خصوصی ورچوئل خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پالیسی کے تسلسل، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار بحری ترقی کے لیے پرعزم ہے تاکہ اس شعبے کو سال 2047 تک 100 ارب ڈالر کی معیشت میں تبدیل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی برسوں میں پاکستان نے معیشت کے استحکام کی سمت نمایاں پیش رفت کی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، افراطِ زر سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے اور روپے کی قدر مستحکم ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ اسٹاف لیول معاہدہ حکومت کی پالیسیوں پر عالمی اداروں کے اعتماد کی علامت ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اب ایک ایسے مرحلے پر ہے جہاں روایتی اتحادی ممالک چین، امریکا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبے میں عملی تعاون میں بدلا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال سمندری معیشت کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ محض 0.4 تا 0.5 فیصد یا تقریباً ایک ارب ڈالر ہے مگر اس میں بے پناہ امکانات پوشیدہ ہیں، 2047 تک اسے 100 ارب ڈالر کے شعبے میں تبدیل کرنے کا ہدف حقیقت پسندانہ اور قابلِ حصول ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت ماہی گیری اور آبی زراعت کے شعبے میں ویلیو ایڈڈ پراسیسنگ، کولڈ چین انفرا اسٹرکچر اور عالمی معیار کی حفظانِ صحت کی شرائط کو فروغ دے رہی ہے تاکہ سمندری خوراک کی برآمدات موجودہ 50 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر اگلے چند برسوں میں 2 ارب ڈالر تک پہنچائی جا سکیں۔

وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ حکومت پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنائے گی تاکہ طویل مدتی منصوبے تسلسل سے آگے بڑھیں۔

وزیرِ خزانہ نے کراچی، قاسم اور گوادر بندرگاہوں کی جدید خطوط پر اَپ گریڈیشن، ڈیجیٹلائزیشن، قابلِ تجدید توانائی کے منصوبے جیسے ٹائیڈل اور آف شور ونڈ انرجی، اور "بلو بانڈز” کے اجرا جیسے جدید مالیاتی ذرائع پر بھی زور دیا۔

میری ٹائم بایوٹیکنالوجی اور علاقائی تعاون پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی میں مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بلیو اکانومی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر اور معدنیات جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کی طرح پاکستان کی ترقی کا نیا محرک بن سکتی ہے۔

وزیر خزانہ نے کانفرنس کے منتظمین اور شرکاء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس سے سامنے آنے والی تجاویز پاکستان کی بحری اور اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان نیوی، وزارتِ بحری امور اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کو ایک عالمی معیار کی کانفرنس منعقد کرنے پر سراہا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول