Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ کے فلسطینیوں کو اپنے مزید 15 پیاروں کی سوختہ لاشیں اسرائیل سے موصول

Share It:


غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی مینی گوڈارڈ کی باقیات کے بدلے آج مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی کی باقیات جمعرات کے روز اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔

جس کے بدلے میں اسرائیلی حکومت نے 15 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کی وزارتِ صحت کو ریڈکراس کے ذریعے بھیجی ہیں۔

اس طرح غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل سے بھیجی گئی فلسطینیوں کی لاشوں کی مجموعی تعداد 330 ہوگئی۔

جن میں سے صرف 97 کی شناخت کی جا سکی ہے کیوں کہ یہ لاشیں انتہائی بوسیدہ حالت میں اور تشدد زدہ ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہیں۔

یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 10 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کو 25  یرغمالیوں کی باقیات واپس مل چکی ہیں جبکہ مزید 3 لاشیں ابھی حماس کے قبضے میں ہیں۔

باقی ماندہ تین لاشوں کو بھی جنگ بندی معاہدے کے تحت جلد واپس کیا جائے گا تاہم ابھی اس کا وقت نہیں بتایا گیا۔

علاوہ ازیں حماس پہلے ہی 20 تمام زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی اسرائیل کے حوالے کرچکا ہے۔

معاہدے کے تحت ہر ایک اسرائیلی یرغمالی یا اس کی باقیات کے بدلے اسرائیل 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کرتا ہے۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول