Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ارشد ندیم نے اسلامی یک جہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

Share It:

[ad_1]


ریاض:

پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

سعودی عرب میں جاری اسلامی یک جہتی گیمز کے فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے لمبی 83.05 میٹر کی تھرو کی اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔

ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار اسلامی یک جہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

جیولین تھرو مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 75.44 میٹر کی عمدہ تھرو کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا، یاسر سلطان نے 70.32 میٹر کی تھرو کی۔

دوسرے راؤنڈ میں بھی ارشد نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے 83.05 میٹر کی بہترین تھرو کی جبکہ یاسر سلطان نے 74.43 میٹر تھرو کی اور تیسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 82.48 میٹر کی ایک اور شان دار تھرو کی اور اپنی پہلی پوزیشن مضبوط کرلی جبکہ یاسر سلطان نے 72.82 میٹر تھرو کی اور تیسرے نمبر پر رہے۔

چوتھے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 77.06 میٹر اور یاسر سلطان نے 73.78 میٹر کی تھرو کی اور راؤنڈ کے اختتام پر بھی ارشد سب سے آگے رہے اور گولڈ میڈل جیت لیا۔

فائنل میں پاکستان کے یاسر سلطان نے چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

اسلامک یکجہتی گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ اور سلور میڈل ہے۔ اس سے پہلے باکسنگ مین پاکستان نے دو برانز میڈل جیتے تھے۔ اب گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

اسلامی یکجہتی گیمز2025 میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ اور سلور میڈل ہے، اس سے پہلے باکسنگ مین پاکستان نے دو برانز میڈل جیتے تھے، جس کے بعد اب گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اسلامی یک جہتی گیمز میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور فیملی کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے آج پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی پرچم کو سربلند کرکے قوم کو خوشیاں دیں، ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے اور ارشد ندیم نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول