Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دبئی ایئر شو میں تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

Share It:

[ad_1]

دبئی ایئر شو میں انڈین لڑاکا طیارہ ’تیجس‘ گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں ایک پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔

مودی سرکار کی بڑھکیں ایک بار پھر بھارتی فوج کے لیے نہ صرف جانی بلکہ مالی نقصان کا باعث بھی بن گئیں جب کہ عالمی سطح پر سبکی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی فضائیہ کے تیجس لڑاکا طیارے میں اس وقت آگ بھڑک اُٹھی تھی جب وہ فضا میں کرتب دکھا رہا تھا۔ طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہوگیا اور جل کر خاکستر ہوگیا۔

خیال رہے کہ 'تیجس' بھارت کا پہلا مکمل طور پر دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ ہے۔ ایک انجن والے طیارے کے 50 فیصد سے زیادہ حصے بھارت ہی میں تیار کیے جاتے ہیں۔

تیجس طیارے کی بھارت میں تیاری بھی نااہلی اور غفلت پر مبنی ایک دلچسپ کہانی ہے اور بارہا تیاری مکمل ہونے کے دعوے بھی کیے گئے جو ہمیشہ غلط ثابت ہوئے۔

یہ پراجیکٹ پیشہ ورانہ مہارت اور درکار قابلیت کے نہ ہونے کے باعث مدتوں تاخیر کا شکار رہا یہاں تک کہ بھارتی فضائیہ نے پرانے طیارے استعمال کرنے سے انکار کردیا تھا۔

جیسے تیسے تیجس طیارہ تیار تو ہوگیا اور گزشتہ برس بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں شامل بھی ہوا لیکن آج دبئی ایئر شو میں خزاں رسیدہ پتے کی طرح جھڑ کر زمین بوس ہوگیا۔

بھارتی فضائیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وزن میں ہلکے اس طیارے میں مقامی سطح پر تیار کیا گیا ریڈار نصب ہے اور انجن پاور بھی شاندار ہے۔

مودی سرکار کے دعوؤں کے بقول یہ طیارہ آٹھ سے نو ٹن وزن لے جا سکتا ہے اور 52 ہزار فٹ کی بلندی پر بھی آواز کی رفتار سے 1.8 گنا تک تیزی سے سفر کرسکتا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کے بقول 83 تیجس طیاروں کی کھیپ کی مجموعی مالیت 45،696 کروڑ بھارتی روپے ہے یعنی تیجس مارک 1 اے لڑاکا طیارے کی لاگت قریب 550 کروڑ روپے ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ تیجس طیارہ سخوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے سے 120 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

بھارت کے ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل منموہن بہادر نے بتایا کہ تیجس طیارے کے اس منصوبے کی بنیاد سنہ 1983 میں رکھی گئی تھی۔

 

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول