حماس نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پرثالثیوں کو اپنا ایک اہم اور حتمی پیغام پہنچا دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق عرب سفارتکار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس رہنماؤں نے عرب ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پیغام پہنچایا ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے مبینہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو وہ غزہ میں جاری جنگ بندی کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
عرب سفارتکار نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ حماس کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ آج جنوبی غزہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے جواب میں اس نے غزہ میں فضائی حملے کیے تھے۔
Prime Minister’s Office:
Today, Hamas violated the ceasefire again, sending a terrorist into Israel held territory to attack IDF soldiers. In response, Israel eliminated five senior Hamas terrorists.
— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) November 22, 2025
اسرائیللی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بھی تصدیق کی گئی غزہ پر ان فضائی حملوں میں حماس کے ابو عبداللہ الحدیدی سمیت 5 کمانڈرز شہید ہوگئے۔
ابو عبداللہ الحدیدی القسام بریگیڈز کے اسلحے کی خریداری نیٹ ورک کے آپریشنز چیف تھے اور کئی کارروائیوں کی سربراہی کرچکے ہیں۔



