Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Usman Tariq Hattrick – ایکسپریس اردو

Share It:


سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرلی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں عثمان طارق نے لگاتار تین گیندوں پر زمبابوے کے تین کھلاڑیوں منیونگا، تشنگا میسکیوا اور ولنگٹن کو آؤٹ کیا۔

اپنے دوسرے ٹی 20 میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد عثمان طارق چوتھے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

عثمان طارق نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اُن کا ایک اوور میڈان بھی رہا۔

اس سے قبل فہیم اشرف، محمد حسنین اور محمد نواز بھی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان طارق نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے اور اس پر اللہ کا شکر گزار بھی ہوں، میں اپنی اس کارکردگی کو جاری رکھنے کی کوشش کروں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے ایکشن میں ایسی کوئی چیز نہیں کرکٹ میں موجود سارے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے بولنگ کرتا ہوں، البتہ بلے باز کو ایکشن کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے تو اُس کو خود سوچنا چاہیے‘۔

انہوں نے کاہ کہ یہاں تک پہنچنے میں ایک لمبی جدوجہد اور طویل سفر کیا، بولنگ کے دوران مختلف ویری ایشنز اور خاص طور پر رفتار مجھے میرے بولنگ کوچ نے سکھائی۔

عثمان طارق نے کہا کہ سلمان علی آغا سپورٹ کرتے ہیں انہوں نے بھروسہ کیا اور اعتماد دیا جس کی وجہ سے یہ کامیابی ملی ہے۔
 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول