Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی روایتی غفلت، ایک اور ائیر لائن تباہی کے دہانے پر

Share It:

[ad_1]

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نا اہلی اور روایتی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے  پاکستان کی ایک اور ائیر لائن تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے لائیسنس کی بروقت بحالی نہ ہونے سے سیرین ائیر لائن کے بارہ سو سے زائد ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔

سیرین ائیر لائن نے اپنے لائیسنس کی بحالی کے لیے وزرات ہوا بازی کو درخواست دی ہے کہ ائیر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ بحال کر دیا جائے تاکہ آپریشن شروع کرنے کے اقدامات کیے جائیں جبکہ ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بھی آئیندہ ماہ ادا کرنی پڑے گی۔ 

سیرین ائیر لائن کی انتظامیہ کے مطابق معطل شدہ لائیسنس کی بحالی کے لیے وزارت ہوا بازی کو درخواست کی کہ جو جہاز چین میں کھڑا ہے اور جن جہازوں کے انجن سمیت دیگر اسپئیر ہاڑس بیرون ممالک سے آنے ہیں وہ آجائیں تاکہ آپریشن کو بحال کیا جا سکے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دو ماہ قبل جہازوں کی تعداد کم ہونے اور مسافروں کو بروقت منزل مقصود پر نہ پہنچانے پر لائیسنس معطل کر دیا تھا جو تاحال معطل ہے جبکہ لائیسنس معطل ہونے کی وجہ سے اندرون اور بیرون ممالک فضائی آپریشنز بھی تعطل کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے سیرین ائیر لائن کا فضائی آپریشن معطل ہوا۔ اگر سول ایوی ایشن اتھارٹی بروقت کارروائی کرتی تو آج سیرین ائیر لائن کا فضائی آپریشن معطل نہ ہوتا۔

دوسری جانب سیرین ائیر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الباسط کا کہنا ہے لائیسنس بحال ہوتے ہی کام شروع ہو جائے گا جبکہ ملازمین کو آئیندہ ماہ تنخواہوں کی ادائیگی بھی شروع ہو جائے گی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول