Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین

Share It:

[ad_1]

جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں آج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاکے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا چار دہائیوں پر مشتمل اپنی شاندار عسکری خدمات مکمل کرنے کے بعد عہدے سے رخصت ہو رہے ہیں، تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اپنے الوداعی خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ  ملک و قوم کی خدمت کے فرائض اخلاص، پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور لگن کے ساتھ سرانجام دینے کی توفیق عطا ہوئی۔

انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شہداء و ان کے اہلِ خانہ کو زبردست سلام عقیدت پیش کیا۔

ساحر شمشاد نے کہا کہ موجودہ جیو اسٹریٹیجک ماحول میں مضبوط قومی دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ملک کے جانباز افسر اور جوان اس دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر تینوں سروسز کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول