Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Hema Malini’s first emotional reaction to Dharmendra’s death has come to light.

Share It:


بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ہیما مالنی نے پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے ایک جذباتی پیغام کے ساتھ اپنی اور دھرمیندر کی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

اس پیغام میں ہیمامالنی نے نہ صرف اپنے ذاتی دکھ کا ذکر کیا بلکہ دھرمیندر کی شخصیت اور اُن کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات کی۔

ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے دھرمیندر کو اپنے لیے ’’محبت کرنے والے شوہر، ہماری دونوں بیٹیوں کے مہربان باپ، دوست، فلسفی، رہنما اور وہ شخصیت جو ہمیشہ مشکل وقت میں سہارا بنی‘‘ کے طور پر یاد کیا۔

انہوں نے لکھا کہ دھرمیندر کی زندگی کے ہر مرحلے میں ان کی موجودگی ان کے لیے حوصلے اور اعتماد کا ذریعہ رہی۔

اداکارہ نے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ دھرمیندر کی مقبولیت اور فلمی دنیا میں ان کے بے مثال مقام کے باوجود ان کی عاجزی ہی وہ خوبی تھی جو انہیں دوسرے فنکاروں سے ممتاز کرتی تھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دھرمیندر کا کام، ان کی شہرت اور ان کا اثر ہمیشہ زندہ رہے گا، مگر ان کے لیے ذاتی طور پر پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا۔

ہیما مالنی نے کہا کہ برسوں کی رفاقت نے انہیں بے شمار یادیں دی ہیں، اور دھرمیندر کے چلے جانے کے بعد یہی لمحے اب ان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ اپنے پیغام کے ساتھ انہوں نے مختلف پرانی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں دونوں مختلف ادوار میں ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے تھے، جس کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر سے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول