Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ

Share It:



کراچی:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان، بحرین کی کمپنیوں کی پاکستان کے آئی ٹی، زراعت، معدنیات، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں متوقع جوائنٹ وینچرز کے علاوہ فوڈ ایگ نمائش میں 641ملین ڈالر کے برآمدی معاہدوں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو مسلسل 46ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل )ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے آسٹریلیا کے ساتھ بھی توانائی ٹیکنالوجی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے حتمی مراحل میں داخل ہونے کی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 22پیسے کی کمی سے 280روپے 33پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے دوران درآمدی وبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 03پیسے کی کمی سے 280روپے 52پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 04پیسے کی کمی سے 281روپے 56پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول