Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ اور غلط ترجیحات ترک کرکے ریاست اور عوام کا مفاد مقدم رکھے، عطا تارڑ

Share It:



اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی  کی خاتون رہنما نے پاکستان دشمن میڈیا پر عمران خان سے متعلق گھٹیا مہم چلوائی۔

سماجی رابطوں  کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ‏پاکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صاحب نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کو گورننس دینا پسِ پشت چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سب کی پوری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو کہ جیل رولز کے خلاف ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ایک اہم صوبہ ہوتے ہوئے، بجائے اس کے کہ صوبائی حکومت اپنی ترجیحات امن، ترقی اور عوامی ریلیف پر رکھتی، جماعت کی  قیادت دن رات اسلام آباد میں اسی غیر قانونی بیانیے کے گرد سیاست گھماتی رہی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ‏یہی نہیں، مبینہ طور پہ تحریکِ انصاف کی ایک خاتون سیاستدان نے انتہائی منفی حکمتِ عملی کے تحت افغانستان سے چلنے والے پاکستان دشمن اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا پر خان صاحب کے حوالے سے ایک گھٹیا مہم چلوائی جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بد نامی کرنے کی کوشس کی گئی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ طرزِ عمل کھلی پاکستان دشمنی ہے، کیونکہ اس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ تحریکِ انصاف کو چاہیے کہ ملک دشمن بیانیے اور غلط ترجیحات ترک کر کے اب ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول