Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کوئٹہ میں دو بم دھماکے، بی ڈی ایس ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

Share It:

[ad_1]


کوئٹہ:

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتے کی صبح ایک بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

قمبرانی روڈ کے علاقے لنک شاہوانی کراس کے قریب پولیس ناکے کے پاس پہلے ایک کریکر دھماکہ ہوا جس کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد میں دوسرا دھماکہ ہوگیا، دونوں دھماکوں میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے میں بی ڈی ایس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا مگر گاڑی میں سوار تمام اہلکار محفوظ رہے، پولیس نے فوری طور پر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں دھماکے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیے گئے اور ان کا واضح ہدف پولیس اہلکاروں کو نقصان پہنچانا تھا لیکن دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے۔

 پولیس حکام کے مطابق ہمارے جوان ہر لمحہ جان کی بازی لگا کر شہریوں کی حفاظت کر رہے ہیں، آج کا واقعہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے اور حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول