Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غذاؤں میں استعمال ہونے والا یہ عام تیل وزن میں اضافہ کر سکتا ہے!

Share It:


ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پروسیسڈ غذاؤں میں پایا جانے والا عام تیل (سویا بین آئل) جسم میں اپنے پراسیس ہونے کے طریقے کی وجہ سے وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

اگرچہ یہ تیل گھریلو کھانوں میں زیادہ استعمال نہیں ہوتا، مگر سلاد ڈریسنگز، مارجرین اور چپس جیسی متعدد پراسیسڈ اشیا میں عموماً پایا جاتا ہے۔اس سے قبل بھی تحقیقات میں سویا بین آئل اور وزن بڑھنے کے درمیان تعلق سامنے آچکا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی ریور سائیڈ کے محققین کی نئی تحقیق کے مطابق مسئلہ تیل میں نہیں بلکہ جسم کے اندر اس کے پراسیس ہونے کے طریقے میں ہے، جو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے پر وزن بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔

جامعہ کے ایک پروفیسر فرانسس سلیڈک کا کہنا تھا کہ سویا بِین آئل بنیادی طور پر مضر نہیں ہے بلکہ جس مقدار میں ہم اسے استعمال کرتے ہیں، وہ ہمارے جسم میں ایسے راستے متحرک کر دیتا ہے جن سے نمٹنے کے لیے ہمارا جسم تیار نہیں ہوا ہوتا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول