Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

Share It:

[ad_1]


کراچی:

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں آسٹریلیا نے ناقابل شکست میزبان پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، سابق ٹیسٹ کرکٹر فوادعالم کی آل راؤنڈ کارکردگی رائیگاں چلی گئی۔ شائقین ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی راہ دیکھتے رہ گئے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، فواد عالم اور ندیم جاوید نے 24، 24 رنز بنائے، آسٹریلوی بولر کیرلی نے 22 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اسٹیف نوٹلی نے 40 گیندوں پر 47  اوراسٹیفن پیلسن نے 34 گیندوں پر 42 رنز بنائے، فواد عالم نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

 منتظمین نے اعلان کیا تھا کہ فائنل میں شاہد خان آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے تاہم ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے آنے والے مداحوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، شاہد خان آفریدی فائنل کا بھی حصہ نہیں بنے۔

 پاکستان کے ہمایوں فرحت 312 رنز بناکر ایونٹ کے بہترین بیٹر قرار پائے، آسٹریلیا کے مارک کیلری نے 19 وکٹیں حاصل کرکے بہترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، ہانگ کانگ کے خالد قریشی بہترین  وکٹ کیپر اور ریسٹ آف ورلڈ کے ہر شاد بہترین فیلڈر قرار پائے۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ہمایوں فرحت نے حاصل کیا انہوں نے ایونٹ میں 23 چھکے لگائے، ویسٹ انڈیز کے انٹونیل  اٹولیا پلیئر اف ٹورنامنٹ قرار پائے،  آخر میں مہمان خصوصی چیئرمین انٹرنیشنل ماسٹرز کرکٹ کونسل اسٹرلنگ ہیمین نے انعامات تقسیم کیے۔

تقریب تقسیم انعامات میں سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد، مشتاق محمد، صادق محمد، جلال الدین، پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان ودیگر بھی موجود تھے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول