Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ججز کا تقرر؛ جوڈیشل کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Share It:



اسلام آباد:

گزشتہ روز  ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان  کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن  کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، جس میں جسٹس محسن اختر کیانی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی رائے مسترد کردی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس اہم اجلاس میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس محسن اختر کیانی کو سپریم کورٹ کا جج لگانے کی رائے دی اور ان کی اس رائے سے جوڈیشل کمیشن کے کسی ممبر نے اتفاق نہیں کیا۔

اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ جسٹس محسن اختر کیانی کو سپریم کورٹ جج لگانے کا واحد ووٹ جسٹس منیب اختر نے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منعقد ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی متفقہ طور پر سفارش کی گئی جب کہ اکثریتی فیصلے کے ذریعے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد کامران خان ملا خیل اپنی متعلقہ ہائی کورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو اکثریتی رائے سے مستقل جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ایکٹنگ جج سپریم کورٹ تعینات ہیں۔

اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے رولز تشکیل دینے کے لیے اکثریتی رائے سے کمیٹی تشکیل دیدی ۔ رولز کمیٹی 5 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی میں وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق نائیک، علی ظفر، احسن بھون شامل ہوں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول