Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دھماکے دار انٹری؛ ’اسٹرینجر تھنگز 5‘ نے نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوتے ہی تاریخ رقم کردی

Share It:

[ad_1]

اسٹرینجر تھنگز سیزن 5 اس وقت نیٹ فلکس کی سال کی سب سے ہاٹ ریلیز ثابت ہوئی ہے جس نے صرف 5 دن میں 59.6 ملین ویوز بٹور کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹرینجرز تھنگز سیزن 5 نے ریلیز کے آغاز پر انگلش زبان کی کسی بھی سیریز کی سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ کارناما اس سیریز کو نیٹ فلکس کی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی اوپننگ بھی بنا دیتا ہے۔ پہلی دو نمبروں پر اب بھی کوریا کی سپر ہٹ Squid Game کی سیزن 2 اور 3 موجود ہیں۔

اس (سیزن 5) کی اوپننگ گزشتہ سیزن 4 کے مقابلے میں 171 فیصد زیادہ رہی جس سے مداحوں کی بیتابی، انتظار اور جنون کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

ریلیز سے پہلے ہی اس سیزن کا بخار اس حد تک چڑھ چکا تھا کہ نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 لسٹ میں پہلی بار کسی ایک شو کے 5 سیزنز بیک وقت شامل ہو گئے۔

سیزن 5 کے ابتدائی چار ایپی سوڈ ریلیز ہوچکے ہیں جبکہ تین مزید کرسمس ڈے پر اور سیریز فائنل سال نو پر آئے گا۔

نیٹ فلکس کی اس ہفتے کی ٹاپ لسٹ میں کیون ہارٹ کا اسپیشل Acting My Age بھی 9.2 ملین ویوز کے ساتھ نمبر 2 پر پہنچ گیا۔

اسی طرح فلموں میں Jingle Bell Heist نے 19.3 ملین ویوز کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول