Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستانی طالبہ نے کوئینز کامن ویلتھ انٹرنیشنل مقابلہ مضمون نویسی میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا

Share It:


پاکستان کی او لیول کی طالبہ زینب نواز نے کوئینز کامن ویلتھ انٹرنیشنل مقابلہ مضمون نویسی 2025 کی سینئر کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیت کر پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا ہے۔

سینئر کیٹیگری میں کامن ویلتھ کے 56 رکن ممالک سے  53,434 طلباء و طالبات نے اس مقابلے  میں شرکت کی تھی ۔ کوئینز کامن ویلتھ مقابلہ مضمون نویسی رائل کامن ویلتھ سوسائٹی یو کے نے  1883 میں شروع کیا جو کہ دنیا کا قدیم ترین بین الاقوامی تحریری مقابلہ ہے۔

اس سال  "ہماری دولت مشترکہ کا سفر” کے موضوع سے متعلق شرکاء کو جغرافیائی، تاریخی یا ذاتی سفر پر غور کرنے کا چیلنج دیا گیا تھا ۔ سینئر کیٹیگری میں، 14 سے 18 سال کی عمر کے لیے، زینب نے اپنے مضمون میں غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس کا عنوان تھا "قومی لیجنڈز اور لوک داستان ہمیں تاریخ اور ثقافت کے سفر پر لے جا سکتے ہیں۔

زینب نے سوہنی ماہیوال کی مشہور محبت کی کہانی کو منفرد انداز میں تصور کرتے ہوے اپنی تحریر قلمبند کی ۔

زینب اس سے قبل اس مقابلے کی جونیئر کیٹیگری میں چاندی اور کانسی کے ایوارڈز حاصل کر چکی ہے۔ رائل کامن ویلتھ سوسائٹی نے زینب کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے جو پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول