Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج بھی ریکارڈ قائم، انڈیکس نئی بلند ترین سطح  پر

Share It:

[ad_1]


کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی بلندی کا ریکارڈ قائم ہوگیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

بازار حصص   میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی خرید و فروخت کا آغاز 1030 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 772 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں 997 پوائنٹس کی  تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا تھا،  جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 862  پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں  مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ  جاری رہا اور مجموعی طور پر 1136 پوائنٹس  کے ریکارڈ ساز اضافے کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی مرتبہ ایک لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی رقم کرگیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے رواں سال غیر معمولی رہا ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا، جو خطے کی بیشتر منڈیوں سے کہیں بہتر کارکردگی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول