Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلام آباد ایئرپورٹ پر عملے کی کمی، امیگریشن کاؤنٹرز کی بندش پر مسافروں کی لمبی قطاریں

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

ایئرپورٹ پر امیگریشن کے محدود عملے اور کاؤنٹرز کی بندش کے باعث بیرون ملک جانے والے مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بد انتظامی، محدود عملے اورامیگریشن کاؤنٹرز کی بندش کی وجہ سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی امگریشن  کیلئے لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور امیگریشن کاؤنٹرز پر رش کے باعث پروازوں میں تاخیر کا  بھی خدشہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر امگریشن کے15کاونٹرز پر 30پوزیشنز موجود ہیں اور ایف آئی اے کی جانب سے صرف 6 کاؤنٹرز فعال ہیں، اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایف آئی اے عملے کی کمی کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے عملے کی کمی پوری کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس سے اہلکار لینے پر غور شروع کردیا ہے اور ڈیپوٹیشن پر اہلکار لے کر ان کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں نے امیگریشن انتظامات اور غیر معمولی رش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول