Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹوئٹر نے پاکستان میں دفتر نہ کھولا تو اسے مکمل بند کردیں گے، وزیر مملکت

Share It:

[ad_1]

وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) نے پاکستان میں دفتر نہ کھولا تو اسے مکمل بند کردیں گے، پھر وی پی این سے بھی نہیں چلے گا۔

نجی نیوز چینل کے پروگروام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس پر غور کر رہی ہے کہ اگر ٹوئٹر پاکستان میں دفتر نہیں کھولتا جو کہ اسے پاکستانی قوانین کے مطابق کھولنا چاہیے تو اگر وہ ہمارے ریگولیشنز کو فالو نہیں کرے گا تو ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صورت میں ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا کہ ہم انہیں بین کریں، محدود کریں یا بند کریں۔

حذیفہ رحمان نے کہا کہ ٹوئٹر اگر پاکستان میں بزنس کرنا چاہتا ہے تو یہاں اپنا دفتر کھولے، پی ٹی اے کے ذریعے رجسٹرڈ ہو، ورنہ پھر نتائج کا سامنا کرےگا، ان تنائج میں بلاک کرنا بھی شامل ہے، ٹوئٹر پاکستان میں بین ہوسکتا ہے چین کی طرح، پھر وی پی این بھی نہیں چلے گا، پھر مکمل ختم ہوجائےگا۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول